ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مودی شاہ کی نیت اور پالیسی خراب: کجریوال

مودی شاہ کی نیت اور پالیسی خراب: کجریوال

Mon, 28 Jan 2019 03:18:10    S.O. News Service

فرید آباد :27/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے وزیر اعظم مودی اور امت شاہ کی جوڑی کو ملک کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ جس طرح سے انہوں نے بغیر سوچے سمجھے اور کسی سے پوچھے بغیر نوٹ بندی کی۔ اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یا تو ان کی نیت اور پالیسی خراب ہے یا ان کی سوچ بری ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر کجریوال نے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات ملک کے لئے بہت اہم ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مودی اور شاہ کی جوڑی کو باہر کا راستہ دکھائیں۔ کجریوال اتوار کو فرید آباد کے بڑ ھکل اسمبلی حلقہ میں ایک ریلی میں بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے ریلی میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے دہلی میں اسکولوں اور ہسپتالوں کا ذکر کیا اور کانگریس اور بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے ہریانہ حکومت کی خامیاں گنوائی ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 سال میں دہلی میں جو کام کانگریس اور بھاجپا نہیں کر پائی ان کی پارٹی نے وہ کام دہلی میں صرف چار سال میں کرکے دکھایا ہے۔ کانگریس اور بی جے پی نے گزشتہ 70 سال میں ملک کو لوٹا ہے اور اب بھی لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے اسکول اور ہسپتال آج اچھی حالت میں ہیں۔ یہی نہیں 10 لاکھ روپے تک کے آپریشن بھی مفت کئے جا رہے ہیں۔محلہ کلینک میں عام آدمی کو آج ڈاکٹر موجود ملتے ہیں اور علاج بھی مفت ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دہلی میں ایک روپیہ فی یونٹ بجلی دستیاب ہے لیکن ہریانہ میں سات روپے یونٹ بجلی دی جا رہی ہے۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کجریوال نے ہریانہ کے عوام سے اپیل کی کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات ملک کے لئے بہت اہم معنی رکھتا ہے اور مودی امت شاہ کی جوڑی ملک کے لئے خطرناک ہے ؛کیونکہ وزیر اعظم نے بغیر سوچے اور بغیر پوچھے جس طرح نوٹ بندی کی اس صاف ظاہر ہے کی یا تو ان کی نیت خراب ہے یا پھر ان کی سوچ ہی سرے سے خراب ہے۔ اس لیے اس جوڑی کو آنے والے انتخابات میں باہر نکلنے کا راستہ دکھانا ہوگا۔


Share: